تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    مری مٹی سے مرے خوابوں کے رشتے محکم کرنے کے لئے

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مری مٹی سے مرے خوابوں کے رشتے محکم کرنے کے لئے Empty مری مٹی سے مرے خوابوں کے رشتے محکم کرنے کے لئے

    Post by کامران خان Mon Mar 15, 2010 1:47 pm

    مری مٹی سے مرے خوابوں کے رشتے محکم کرنے کے لئے
    اک درد مسلسل جاگتا ہے دل و جاں کو بہم کرنے کے لئے

    جہاں وحشت کرنا سیکھا تھا جہاں جاں سے گزرنا سیکھا تھا
    مرے آہو مجھے بلاتے ہیں اسی دشت میں رم کرنے کے لئے

    وہ جو اوّل عشق کی شدت تھی وہ تو مہر دونیم کی نذر ہوئی
    اب پھر اک موسم آیا ہے مجھے مستحکم کرنے کے لئے

    یہ سارے ادب آدابِ ہنر یوں ہی تو نہیں آ جاتے ہیں
    عمریں تج دینی پڑتی ہیں اک حرف رقم کرنے کے لئے

    موت آئی اور دل کی دہلیز پہ بوسہ دے کر لوٹ گئی
    مرے مہمان آئے بیٹھے تھے تازہ دم کرنے کے لئے

    مرے مالک مجھ کو غنی کر دے کہ شکست کے بعد مِرا دشمن
    مری تیغ کا طالب ہے مجھ سے مرے ہاتھ قلم کرنے کے لئے

      Current date/time is Mon May 20, 2024 5:03 am