تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

2 posters

    اب کے سال کچھ ایسا کرنا

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    اب کے سال کچھ ایسا کرنا Empty اب کے سال کچھ ایسا کرنا

    Post by کامران خان Sun Feb 21, 2010 2:03 pm

    اب کے سال کچھ ایسا کرنا


    اب کے سال کچھ ایسا کرنا
    اپنے گزرے بارہ ماہ کے
    دکھ سکھ کا اندازہ کرنا
    بسری یادیں تازہ کرنا
    سادہ سا اک کاغذ لے کر
    بھولے بسرے پل لکھ لینا
    اپنے سارے کل لکھ لینا
    پھر اس بیتے اک اک پل کا
    اپنے گئزرے اک اک کل کا
    اک اک موڑ احاطہ کرنا
    سارے دوست اکٹھا کرنا
    ساری صبحیں حاضر رکھنا
    ساری شامیں پاس بلانا
    اور علاوہ ان کے دیکھو
    سارے موسم دھیان میں رکھنا
    اک اک یاد گمان میں رکھنا
    پھر محتاط قیاس لگانا
    گر تو خوشیاں بڑھ جاتی ہیں
    تو پھر تم کو میری طرف سے
    آنے والا سال مبارک
    اور اگر غم بڑھ جائیں تو
    مت بیکار تکلف کرنا
    دیکھو پھر تم ایسا کرنا
    میری خوشیاں تم لے لینا
    مجھ کو اپنے غم دے دینا

    اب کے سال کچھ ایسا کرنا


    اختر ملک
    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    اب کے سال کچھ ایسا کرنا Empty Re: اب کے سال کچھ ایسا کرنا

    Post by أضواء Wed Feb 24, 2010 9:15 am

    تم کو میری طرف سے
    آنے والا سال مبارک


    مبارکاں

      Current date/time is Mon Nov 25, 2024 3:31 pm