تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

4 posters

    کشمش!!!!

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    کشمش!!!! Empty کشمش!!!!

    Post by کامران خان Tue Feb 23, 2010 1:07 pm


    خشک انکور یعنی کشمش میں تازہ انگور کی نسبت صحت بخش انٹی آکسیڈنٹس کی مقدار تقریباً تین گناہ زیادہ ہوتی ہے ایک ابتدائی جائزے میں معلوم ہوا ہے کہ تمام غذاﺅں سے زیادہ انٹی آکسیڈنٹس کشمش میں پائے جاتے ہیں ۔ سرخ اور سبز انگور کی خشک شکل میں ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو عمل تکسید کے تباہ کن اثرات میں جسمانی خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ تازہ انگور کے مقابلے میں خشک انگور یا کشمش میں غذائیت بخش اجزاء کی زیادتی کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے اس لئے کہ جب پھلوں کو خشک کیا جاتا ہے تو ان کے مرکبات زیادہ مقدار میں یکجا ہوتے ہیں ۔ دن بھر میں اگر 30 گرام کشمش کھائی جائے تو یہ 170 گرام انگور کھانے کے برابر ہے ۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ انگور میں وٹامن سی اور فائٹو کیمیکلز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور انہیں خشک میوے کی شکل د ینے سے ان غذائیت بخش اجزاءکی بڑی مقدار اگرچہ ضائع ہو جاتی ہے۔ کشمش سے ہمیں پوٹا شیم، فائبر اور بعض منرلز کی بھی قابل ذکر تعداد باقی رہتی ہے۔ ۔ خشک پھلوں میں شکر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں حرارے بھی بڑھ جاتے ہیں کشمش ہلکے پھلکے ناشتے کے طور پر کھانے والی بہترین چیز ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے طبی ماہرین بچوں کو سویٹس اور ٹافی کی جگہ کشمش، خوبانی، آلو بخارا، منقہ، اور کھجور کی طرف رغبت دلاتے ہیں ۔ کشمش قبض کشا ہے کمزور لوگوں کا وزن بڑھاتی ہے کولیسٹرول میں اضافہ نہیں کرتی ۔ تیزا بیت اور گیس میں مفید ہے ۔ خون کی کمی دور کرتی ہے ۔ وائرس اور جراثیم سے ہونے والے بخار کو کم کرتی ہے ۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔
    مغل شہزادہ
    مغل شہزادہ
    Administrater
    Administrater


    Posts : 212
    Join date : 13.01.2010
    Age : 38
    Location : بیچ منجدھار

    کشمش!!!! Empty Re: کشمش!!!!

    Post by مغل شہزادہ Tue Feb 23, 2010 1:12 pm

    گڈ ...بہت عمدہ ڈاکٹر صاحب
    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    کشمش!!!! Empty Re: کشمش!!!!

    Post by أضواء Tue Feb 23, 2010 9:42 pm

    تهانكس thanks
    seep
    seep


    Posts : 4
    Join date : 01.04.2011

    کشمش!!!! Empty Re: کشمش!!!!

    Post by seep Sat Apr 02, 2011 2:14 am

    بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    nice sharing

      Current date/time is Thu May 09, 2024 8:47 am