تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

3 posters

    مزاحیه قطعات

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مزاحیه قطعات Empty مزاحیه قطعات

    Post by کامران خان Thu Feb 25, 2010 1:35 pm


    چالان

    آپ بے جرم یقیناّ ہیں مگر فدوی
    آج اس کام پہ مامور بھی ، مجبور بھی ہے
    عید کا روز ہے کچھ آپ کو بھی دینا ہوگا
    "رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے"

    اشتہاری مجرم

    نصیبوں میں یہ دور بھی دیکھنا تھا
    خدا جانے دنیا کو کیا ہو گیا ہے
    کہ ماں کی محبت بھی خاص نہیں اب
    " جہاں مامتا ہے وہاں ڈالڈا ہے "

    نیوز بلیٹن

    کس توجہ سے سن رہے ہیں ہم
    شرم ہم کو مگر نہیں آتی
    " ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
    کچھ ہماری خبر نہیں آتی "

    بنامِ یاراں

    مرے گھر کے سامنے ہے جو سڑک کہاں بنے گی
    کوئی کب سیاہ مرہم سے بھرے گا اس کے گھاؤ
    مرے دوستو یہ مصرع تمہیں لکھ رہا ہوں جل کر
    " انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آسکو تو آؤ "


    خیر سے

    آپ نے صورتِ احوال اگر پوچھی ہے
    بڑی موج میں ہیں آپ کو بتلاتے ہیں
    ایسی برکت ہے کبھی گھر خالی نہیں رہتا
    کچھ نہ ہو گھر میں تو مہمان چلے آتے ہیں



    عید اور رمضانی

    ٹوٹتی ، چیختی ، چٹختی ہیں
    ہڈّیاں ، پسلیاں بیچاروں کی
    روزہ خوروں سے عید ملتے ہیں
    شامت آئی ہے روزہ داروں کی

    انگلش میڈیم کا ایک بچہ

    میری سنو جو گوشِ نصیحت نیوش ہے
    مجھ سے وطن کی طرزِ بیاں چھین لی گئی
    " دیکھو مجھے جو دیدہِ عبرت نگاہ ہو "
    میں وہ ہوں جس سے اس کی زبان چھین لی گئی

    اندھیر نگری

    کچھ نہ پوچھو اداس ہے کتنا
    کتنا سہما ہوا سا رہتا ہے
    دل پہ سایہ ہے لوڈشیڈنگ کا
    "شام ہی سے کچھ بجھا سا رہتا ہے"

    مسابقہ

    ہم تمھارے کارنامے سے بہت مرعوب ہیں
    تم نے گلدستہ کیا ارسال مالی کی طرف
    ہم بھی اس میدان میں اتنے گئے گزرے نہیں
    برف بھیجی ہم نے بھی قطبِ شمالی کی طرف

    رابطہ

    کتاب سے ہے عزیزوں کا رابطہ قائم
    وہ اس سے اب بھی بہت فائدہ اٹھاتے ہیں
    کبھی کلاس میں آتے تھے ساتھ لےکے اسے
    اب امتحان کے کمرے میں لے کے جاتے ہیں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مزاحیه قطعات Empty Re: مزاحیه قطعات

    Post by کامران خان Thu Feb 25, 2010 1:37 pm

    میرا کیا؟

    آپ رہئیے شوق سے میکے جاکر چند روز
    اور ان بچوں کو چھوڑ آتا ہوں میں ننہال میں
    میرے بارے میں نہ ہونا جانِ من تشویش مند
    میں چلا جاؤں گا کچھ دن کے لئے سسرال میں

    پندِ سود مند

    لازم ہے احترام بزرگوں کے حکم کا
    دل سے خیال حکمِ عدولی نکال دے
    انور نہ ڈال کل پہ کبھی کام آج کا
    میرے عزیز تو اسے پرسوں پر ڈال دے

    کچھ کہاں سب

    اک غبارستان برپا کر گئی ہیں موٹریں
    گرد کی موجیں اٹھیں اور طوفاں ہوگئیں
    راہرو جتنے تھے سب آنکھوں سے اوجھل ہو گئے
    "خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں"

    مہمان

    عین راحت ہیں ہمیں سب اس کی خاطر داریاں
    دال روٹی اس کے حصّے کی جو ہے کھاتا رہے
    سانس کی مانند ہے انور ہمیں مہماں عزیز
    عرض اتنی ہے کہ بس آتا رہے ، جاتا رہے


    خود آگاہی

    لوگ نہیں سخن شناس ورنہ حقیقتاً مرا
    مغزِ کلام اور ہے طرزِ کلام اور ہے
    صاحبِ صدر پڑھ چکیں تو میں سناؤں گا غزل
    اوروں کا ہے مقام اور میرا مقام اور ہے
    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    مزاحیه قطعات Empty Re: مزاحیه قطعات

    Post by أضواء Thu Feb 25, 2010 1:59 pm

    Shocked Shocked Shocked
    مغل شہزادہ
    مغل شہزادہ
    Administrater
    Administrater


    Posts : 212
    Join date : 13.01.2010
    Age : 38
    Location : بیچ منجدھار

    مزاحیه قطعات Empty Re: مزاحیه قطعات

    Post by مغل شہزادہ Thu Feb 25, 2010 2:15 pm

    زبردست زبردست زبردست thanks thanks میرے خیال سے یہ انور مسعود صاھب کے ہیں۔
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مزاحیه قطعات Empty Re: مزاحیه قطعات

    Post by کامران خان Thu Feb 25, 2010 2:17 pm

    thanks thanks

      Current date/time is Mon May 20, 2024 7:22 am