تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

2 posters

    فورسز کی کارروائی پر احتجاج

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    فورسز کی کارروائی پر احتجاج Empty فورسز کی کارروائی پر احتجاج

    Post by کامران خان Sat Feb 27, 2010 1:55 pm

    فورسز کی کارروائی پر احتجاج

    فورسز کی کارروائی پر احتجاج 090817091356_charsada-blast


    چارسدہ میں کئی بار سکیورٹی فورسز اور سیاسی لوگوں پر خودکش اور بم حملے ہوچکے ہیں۔(فائل فوٹو)







    صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے ہلاک شدگان کا شدت پسندی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    چارسدہ پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات تھانہ عمرزئی کے علاقے نشان آباد میں سکیورٹی فورسز نے واحد باچا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔اہلکار کے مطابق کارروائی کے دوران مخالف سمیت سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران چار افراد مارے گئے۔

    پولیس اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی مجاہد باچا؛ ظاہر باچا اور باپ؛ بیٹا جان باچا اور طیب باچا شامل ہیں جبکہ جان باچا کی بیوی شدید زخمی ہوگئیں جن کو سول ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی میں پولیس کے اہلکار شامل نہیں تھے۔

    تاہم اس واقعہ کے خلاف جمعہ کی صبح عمرزئی میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور کئی گھنٹوں تک چارسدہ جانے والی سڑک کو بند رکھا اور سکیورٹی فورسز کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان کا شدت پسندی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    مظاہرے میں شامل سابقہ ایم پی اے عالمزیب کے بھائی خورشید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد نہ شدت پسند تھے اورنہ شدت پسندوں سے ان کا کوئی تعلق رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے چاروں افراد کا تعلق قبیلہ پیران سے ہے اور علاقے میں کھیتی باڑی کا کام کرتے تھے۔

    عالمزیب کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

    یادرہے کہ ضلع چارسدہ میں کئی بار سکیورٹی فورسز اور سیاسی لوگوں پر خودکش اور بم حملے ہوچکے ہیں جس میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ درجنوں عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    دلاور خان وزیر

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    فورسز کی کارروائی پر احتجاج Empty Re: فورسز کی کارروائی پر احتجاج

    Post by أضواء Sat Feb 27, 2010 2:16 pm

    لاحول لله ولا قوة الا بالله العلى العظيم

      Current date/time is Mon May 20, 2024 2:08 am