by مغل شہزادہ Tue Mar 02, 2010 7:21 pm
آج کا مولانا ابو کلام آزاد کی زندگی کی آخری کتاب “غبار خاطر“ زیر مطالعہ ہے ۔ کتاب کیا ہے پھولوں کا گلدستہ ہے ۔ خوشبو سے مہکتا ہوا۔ طرز تکلم، اور انداز تحریر ایسا ہے کہ سیدھا دل میں تیر کی طرح اتر جاتا ہے ۔ یہ کتاب در اصل ان کی قید کے دوران لکھے گئے خطوں کا مجموعہ ہے جو کہ وہ لکھنے والے( نواب یار بہادر جنگ“ کو پوسٹ بھی نہیں کر سکے تھے کہ خطرناک قیدی سمجھے جاتے تھے اور اپنے عزیزوں سے خط و کتاب بھی نہیں کر سکتے ہیں ۔ سو بعد میں یہی کتابی صورت میں شائع ہوئے ۔ “غبار خاطر “ کو اردو ادب میں اعلٰی مقام حاصل ہے ۔۔۔۔۔۔میں کتاب پڑھنے کے لیئے لائبریری سے لایا تھا ۔لیکن مجھے تو یہ کتاب اتنی اچھی لگی کے فورا خرید لی بک شاپ سے ۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ گجرات کی تو کسی بک شاپ سے ملی ہی نہیں تھی ۔۔ لاہور سے منگوائی ہے ۔ ماشاء اللہ بہت عمدہ اور نافع کتاب ہے میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ اب دوسری دفعہ پڑھ رہا ہوں کیوں کہ ایک بار پڑھنے سے تشنگی اور بڑھ گئی تھی۔ اور لگتا ہے یہ تشنگی اب بھی ختم نہیں ہو گی۔