تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    انکار نہ اقرار بڑی دیر سے چُپ ہیں

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    انکار نہ اقرار بڑی دیر سے چُپ ہیں Empty انکار نہ اقرار بڑی دیر سے چُپ ہیں

    Post by کامران خان Tue Mar 16, 2010 2:06 pm


    انکار نہ اقرار بڑی دیر سے چُپ ہیں
    کیا بات ہے سرکار بڑی دیر سے چُپ ہیں
    آساں نہ کر دی ہو کہیں موت نے مشکل
    روتے ہوئے بیمار بڑی دیر سے چُپ ہیں
    اب کوئی اشارہ ہے، نہ پیغام، نہ آہٹ
    بام و در و دیوار بڑی دیر سے چُپ ہیں
    ساقی یہ خموشی بھی تو کچھ غور طلب ہے
    ساقی تیرے میخوار بڑی دیر سے چُپ ہیں
    اس شہر میں ہر جنس بنی یوسف کنعاں
    بازار کے بازار بڑی دیر سے چُپ ہیں۔۔۔۔
    احمد فراز

      Current date/time is Mon May 20, 2024 9:24 am