تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

2 posters

    حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے Empty حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے

    Post by کامران خان Thu Apr 01, 2010 12:59 pm

    حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے
    باب اِک اور مُحبت کا کُھلا چاہتا ہے

    ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اُس کی
    اور یہ دل کہ اُسے حد سے سِوا چاہتا ہے

    اِک حجاب تہہِ اقرار ہے مانع ورنہ
    گل کو معلوم ہے کیا دستِ صبا چاہتا ہے

    ریت ہی ریت ہے اس دل میں مسافر میرے
    اور یہ صحرا تیرا نقشِ کفِ پا چاہتا ہے

    یہی خاموشی کئی رنگ میں ظاہر ہو گی
    اور کچھ روز، کہ وہ شوخ کُھلا چاہتا ہے

    رات کو مان لیا دل نے مقدّر لیکن
    رات کے ہاتھ پہ اب کوئی دِیا چاہتا ہے

    تیرے پیمانے میں گردش نہیں باقی ساقی
    اور تری بزم سے اب کوئی اُٹھا چاہتا ہے
    avatar
    xman


    Posts : 2
    Join date : 22.04.2014
    Age : 38
    Location : pakistan

    حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے Empty Re: حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے

    Post by xman Tue Apr 22, 2014 10:34 pm

    bht hi umda ... wah

      Current date/time is Thu May 09, 2024 6:45 am