تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    ~*~*~*~*~ Parveen Shakir Collection ~*~*~*~*~

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    ~*~*~*~*~ Parveen Shakir Collection ~*~*~*~*~ Empty ~*~*~*~*~ Parveen Shakir Collection ~*~*~*~*~

    Post by کامران خان Thu Apr 01, 2010 1:07 pm

    ایک اداس نظم

    یہ حسین شام اپنی
    ابھی جس میں گُھل رہی ہے
    ترے پیرہن کی خُوشبو
    ابھی جس میں کِھل رہے ہیں
    میرے خواب کے شگُوفے
    ذرا دیر کا ہے منظر
    ذرا دیر میں اُفق پہ
    کِھلے گا کوئی ستارہ
    تری سمت دیکھ کر وہ
    کرے گا کوئی اشارہ
    ترے دل کو آئے گا پھر
    کسی یاد کا بُلاوا
    کوئی قصہِ جدائی
    کوئی کارِ نا مکمل
    کوئی خوابِ نا شگفتہ
    کوئی بات کہنے والی
    کسی اور آدمی سے
    ہمیں چاہیے تھا مِلنا
    کسی عہدِ مہرباں میں
    کسی خواب کے یقیں میں
    کسی اور آسماں میں
    کسی اور سر زمیں میں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    ~*~*~*~*~ Parveen Shakir Collection ~*~*~*~*~ Empty Re: ~*~*~*~*~ Parveen Shakir Collection ~*~*~*~*~

    Post by کامران خان Thu Apr 01, 2010 1:08 pm


    کیسے چھوڑیں اسے تنہائی پر
    حرف آتا ہے مسیحائی پر

    اس کی شہرت بھی تو پھیلی ہر سُو
    پیار آنے لگا رُسوائی پر

    ٹھہرتی ہی نہیں آنکھیں جاناں
    تیری تصویر کی زیبائی پر

    رشک آیا ہے بہت حُسن کو بھی
    قامتِ عشق کی رعنائی پر

    سطح کے دیکھ کے اندازے لگیں
    آنکھ جاتی نہیں گہرائی پر

    ذکر آئے گا جہاں بھونروں کا
    بات ہو گی مرے ہرجائی پر

    خود کو خوشبو کے حوالے کر دیں
    پھول کی طرزِ پذیرائی پر
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    ~*~*~*~*~ Parveen Shakir Collection ~*~*~*~*~ Empty Re: ~*~*~*~*~ Parveen Shakir Collection ~*~*~*~*~

    Post by کامران خان Thu Apr 01, 2010 1:10 pm




    اس سے ملنا ہی نہیں دل میں تہیّہ کر لیں
    وہ خود آئے تو بہت سرد رویّہ کر لیں

    ایک ہی بار یہ گھر راکھ ہو، جاں تو چُھوٹے
    آگ کم ہے تو ہوا اور مہیّا کر لیں

    کیا ضمانت ہے کہ وہ چاند اتر آئے گا
    تارِ مژگاں کو اگر عقدِ ثریّا کر لیں

    سانس اُکھڑ جاتا ہے اب وقت کی ہم گامی میں
    جی میں آتا ہے کہ ہم پاؤں کو پہیّہ کر لیں

    کوئی پوچھے کہ زباں کیا ہے تری تو پروین
    وقت ایسا ہے کہ بہتر ہے تقیّہ کر لیں

    قریہِ جاں میں کوئی پُھول کِھلانے آئے
    وہ مرے دل پہ نیا زخم لگانے آئے

    میرے ویران دریچوں میں بھی خُوشبو جاگے
    وہ مرے گھر کے در و بام سجانے آئے

    اس سے اک بار تو روٹھوں میں اسی کی مانند
    اور مری طرح سے وہ مجھ کو منانے آئے

    اسی کُوچے میں کئی اس کے شناسا بھی تو ہیں
    وہ کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے

    اب نہ پوچھوں گی میں کھوئے ہوئے خوابوں کا پتہ
    وہ اگر آئے تو کچھ بھی نہ بتانے آئے

      Current date/time is Mon May 20, 2024 6:38 am