تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    !! سـودى بـنكوں مـيں مـال ركھنے كا حـكم كيا ہے ؟۔۔

    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    !! سـودى بـنكوں مـيں مـال ركھنے كا حـكم كيا ہے ؟۔۔ Empty !! سـودى بـنكوں مـيں مـال ركھنے كا حـكم كيا ہے ؟۔۔

    Post by أضواء Sat May 22, 2010 5:33 pm

    سـودى بـنكوں مـيں مـال ركھنے كا حـكم كيا ہے ؟

    الحــمد للہ ...

    بنكوں ميں ماہانہ يا سالانہ فائدہ كے ساتھ رقم ركھنا سود ہے
    جس كى حرمت پر علماء كرام كا اجماع ہے، ليكن بغير كسى فائدہ ( سود ) كے بنكوں ميں
    رقم ركھنے كے متعلق بھى بہتر يہى ہے كہ جب بنك سودى لين دين كرتے ہوں تو
    بنكوں ميں بغير ضرورت كےرقم نہ ركھى جائے، كيونكہ بنك ميں رقم ركھنا
    اگرچہ وہ بغير فائدہ ( سود ) كے ہى كيوں نہ ہو اس ميں سودى لين دين كرنے
    ميں تعاون ہوتا ہے، لہذا صاحب مال كے ليے خدشہ ہے كہ وہ گناہ اور برائى
    و زيادتى كے كاموں كے معاونين ميں نہ شامل ہو جائےاگرچہ اس كا ارادہ ايسا نہيں.


    لہذا اللہ تعالى كى حرام كردہ اشياء سے اجتناب كرنا اوربچنا ضرورى اور واجب ہے،
    اور مال ودولت كى حفاظت كے ليے سليم اور صحيح راہ تلاش كرنى چاہيے
    اور اس كے خرچ كرنے كےليے بھى صحيح راہ تلاش كى جائے.


    اللہ تعالى سب مسلمانوں كو ايسے كام كرنے كى توفيق عطا فرمائے
    جس ميں انكى سعادت و خوشبختى اور ان كى عزت و نجات ہو،
    اور اللہ تعالى ان كے ليے جلد از جلد اسلامى بنك قائم كرنے
    ميں آسانى پيدا فرمائے، جو سودى لين دين سے پاك ہوں،
    بلاشبہ اللہ تعالى اس كا كارساز ہے اوراس پر قادر ہے،
    اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور
    ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتوں كا نزول فرمائے .


    فتوى شيخ ابن باز(المملكة العربية السعوديه)

      Current date/time is Mon May 20, 2024 2:08 am