تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    وادئ سوات: نظرِ بد کی شکار

    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    وادئ سوات: نظرِ بد کی شکار Empty وادئ سوات: نظرِ بد کی شکار

    Post by أضواء Sun May 30, 2010 3:31 am

    وادئ سوات: نظرِ بد کی شکار

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سوات کی وادی اپنی خوبصورتی ، دل آویزی اور دلکشی کی وجہ سے جنت نظیر کہلاتی ہے، جو بھی یہاں آیا اس کی رنگینی نے متاثر کیا ۔ اور اس وادی کے حسن وجمال کے سحر میں کھو گیا۔ پوری دنیا میں اس کی سرسبزی کا شہرہ ہے ۔ ہر سیاح کی زبان اس کی مدح وثنا سے تر ہے۔ ظاہر ہے خوبصورتی ہر انسان کو اپنی طرف کھینچتی ہے ،چاہے وہ کسی بھی چیز میں ہو۔ اور اسی طرح وادئ سوات کی خوبصورتی نے ہر آدمی کو اپنے حسن کا اسیر بنایا ہے ۔


    آہ!خوبصورت آدمی جس طرح نظر بد کا شکار ہو جاتا ہے بالکل یہی صورت اب وادی کو درپیش ہے۔ ضلع بھر میں فضا سوگوار ہے، عوام افسردہ ہیں، اور زمین کا چپہ چپہ افسوس کا اظہار کررہاہے، یہ سب کیا ہے ،کس نے کیااورکیوں کیا؟ شاید اس کا علم مستقبل کا مورخ پاجائے، حال دبیز پردوں سے ڈھکا ہے ، آخر وادی کس کس پر روئے، آرمی کے جوانوں پر یا قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں پر ،آئے دن دھماکوں کا نتیجہ بالآخر کیا ہوگا،معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کے قتل کی دریافت کس سے ہوگی،تعلیمی سلسلے میں رکاوٹ اور معیشت میں مندی کی ذمہ داری کس پر ڈالی جائے گی، بےچینی اور بے سکونی کے اصل محرکات کیا ہیں؟


    قوم کے اکثر دور اندیش رہنما اوردانشوریہ سمجھتے ہیں کہ اس خطے کو ماضی میں دنیا کے پرامن ترین خطے کا اعزاز حاصل تھا۔ چند سال پہلے کی بات ہے کہ سوات میں غیر ملکی سیاح آزادانہ طور پر گھومتے پھرتے تھے یہاں امن وامان تھا،چین وسکون ہر ایک فرد کو حاصل تھا۔ امریکی فوج جب خطے میں تشریف لائی تو اس کے بعد دھماکے، بے چینی اور بدامنی در آئی۔ اب بیرونی سیاح تو بڑی بات اپنے باشندگانِِ وادئ سوات بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے خوف محسوس کر رہے ہیں، بے چینی، بداعتمادی اور بدامنی عام ہوچکی ہے ۔بہرحال سوات کی وادی کی زر خیزی اور سوات کے عوام کے خلوص کے پیشِ نظر اس بات کی امید یقینی طور پر کی جاسکتی ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ سوات کی پرانی رونق بحال ہو جائے گی۔ امن ، چین اور سکون کا دور دورہ ہوگا ۔(ا نشا ءا للّٰہ)

    روزنامہ شمال سوات ،روزنامہ سلام سوات ، روزنامہ آواز شہر سوات اور

    زماسوات ڈاٹ کوم

    سوات کے درجہ بالا چار موقر روزناموں سے ماخوذ

    .

      Current date/time is Wed May 08, 2024 12:43 pm