کہاں چلا اے میرے جوگی جیون سے تو بھاگ کے کسی ایک دل کے کارن یوں ساری دنیا تیاگ کے
چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لئیے یہ مناسب نہیں آدمی کےلئیے چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لئیے یہ مناسب نہیں آدمی کےلئیے پیار سے بھی ضروری کئی کام ہیں پیار سب کچھ نہیں زندگی کے لئیے چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لئیے
تن سے تن کا ملن ہو نہ پایا تو کیا من سے من کا ملن کوئی کم تو نہیں من سے من کا ملن کوئی کم تو نہیں خوشبو آتی رہے دور ہی سے سہی سامنے ہو چمن کوئی کم تو نہیں سامنے ہو چمن کوئی کم تو نہیں
چاند ملتا نہیں سب کو سنسار میں چاند ملتا نہیں سب کو سنسار میں ہیں تیاگی بہت روشنی کے لئیے چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لئیے
اتنی حسرت سے تکتی ہیں کلیاں تمہیں تم بہاروں کو پھر سے بلاتے نہیں تم بہاروں کو پھر سے بلاتے نہیں ایک دنیا اجڑ ہی گئی ہے تو کیا دوسرا تم جہاں کیوں بساتے نہیں دوسرا تم جہاں کیوں بساتے نہیں
دل نہ چاہے بھی تو ساتھ سنسار کے دل نہ چاہے بھی تو ساتھ سنسار کے چلنا پڑتا ہے سب کی خوشی کےلئے
چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لئیے یہ مناسب نہیں آدمی کےلئیے چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لئیے یہ مناسب نہیں آدمی کےلئیے پیار سے بھی ضروری کئی کام ہیں پیار سب کچھ نہیں زندگی کے لئیے چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لئیے
تمہاری نظر کیوں خفاہوگی خطاءبخش دو گر خطاءہوگئی سزاء ہی صحیح آج کچھہ تو ملا ہے سزاء میں بھی ایک پیار کا سلسلہ ہے محبت کا اب کچھہ بھی انجام ہو ملاقات کی ابتدا ہوگئی
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ھوں میں تیرے معصوم سوالوں سے پریشان ھوں میں جینے کے لیئے سوچا ہی نہیں ، درد سنبھالنے ھونگے مسکرائیں تو مسکرانے کے قرض اتارنے ھونگے مسکراؤں کبھی تو لگتا ھے جیسے ہونٹوں پہ قرض رکھا ھے
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ھوں میں تیرے معصوم سوالوں سے پریشان ھوں میں زندگی تیرے غم نے ہمیں رشتے نئے سمجھائے ملے جو ہمیں دھوپ میں ملے چھاؤں کے ٹھنڈے سائے
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ھوں میں تیرے معصوم سوالوں سے پریشان ھوں میں آج اگر بھر آئی ھے بوندیں برس جائینگی کل کیا پتا ان کے لیئے آنکھیں ترس جائینگی جانے کب گم ھوا کہاں کھویا ایک آنسو چپا کے رکھا تھا
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ھوں میں تیرے معصوم سوالوں سے پریشان ھوں میں ھو پریشان ھوں میں ھو پریشان ھوں میں