تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

2 posters

    اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں

    اعجازالحسینی
    اعجازالحسینی


    Posts : 184
    Join date : 17.02.2010

    اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں Empty اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں

    Post by اعجازالحسینی Thu Feb 18, 2010 10:26 pm

    اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں Urdunama

    اردونامہ


    لیجئے دوستو آج میں آپ کے لئے اردو زبان کی ایک بہترین سائیٹ کا تعارف لے کر آیا ہوں۔

    جی دوستو یہ سائیٹ ہے اردونامہ۔

    اردونامہ فورم اپنے اندر بے شمار موضوعات پر مواد کا ایک بہت بڑا ذخیرہ سموئے ہوئے ہے،
    جہاں اردونامہ پر بے شمار ٹوٹیوریل موجود ہیں ساتھ ہی ساتھ تبصرے تجزیئے، شاعری، ناول، افسانے، اسلامی مضامین، کمپیوٹر کی معلومات، کھانے پکانے کی تراکیب، سائینسی معلومات، سافٹ وئیرز کے تبصرے اور ڈاونلوڈز، اردو زبان کی سپورٹ، اردوویب سائیٹ کے سانچے، اردو فورمز کے ٹیمپلیٹس، اقوامِ عالم کے بارے میں بے شمار خبریں، پاکستان اور گردوپیش کے حالات و واقعات اور دیگر بے شمار موضوعات پر مواد کے انبار بھی موجود ہیں۔

    اسلامی معلومات کا بے مول ذخیرہ بھی آپ کو اردونامہ پر دعوتِ نظارہ دے گا۔ اردونامہ فورم کے اسلامی سیکشن کی سب سے اہم اور خوبصورت بات جس کا میں یہاں نمایاں ذکر کرنا چاہوں گا وہ ان کے بہت سخت قوانین ہیں۔ یوں تو انٹرنیٹ پر بے شمار ویب سائیٹس ایسی ہیں جہاں پر مختلف قسم کی مذہبی بحث چل رہی ہے لیکن اردونامہ کے قوانین کے مطابق اردونامہ پر کسی خاص فرقے کے بارے میں پرچار یا کسی بھی فرقے کے مخالف تحریر بڑی سختی سے منع ہے۔ یوں تو بہت سارے لوگوں کو اس قانون کی وجہ سے رنج بھی ہوتا ہو گا لیکن اس کی اچھی چیز یہ ہے کہ آج بھی اردونامہ کسی بھی قسم کے فروعی مسائل سے مکمل پاک ہے۔

    ان سب کے علاوہ آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کا حل آپ ڈھونڈ نہیں پا رہے ہیں تو یہاں موجود انتظامیہ آپ کی فوری مدد کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کرتی ہے۔

    مجھے امید ہے کہ اگر آپ ایک بار اس ویب سائیٹ پر جائیں گے تو بار بار آپ کا دل چاہے گا کہ آپ اردونامہ سے رجوع کریں اور ایک مکمل اردوزبان پر مشتمل فورم پر اپنے قیمتی وقت سے قیمتی معلومات حاصل کر سکیں۔

    سائیٹ کا ایڈریس ہے http://urdunama.org/forum


    Last edited by اعجازالحسینی on Mon Oct 11, 2010 10:36 pm; edited 3 times in total
    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں Empty Re: اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں

    Post by أضواء Sat Feb 20, 2010 6:55 pm

    زبردست

    بہت ہی اچھی سائیٹ ہے ِ
    اعجازالحسینی
    اعجازالحسینی


    Posts : 184
    Join date : 17.02.2010

    اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں Empty Re: اردونامہ فورم: انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں

    Post by اعجازالحسینی Sat Feb 20, 2010 8:49 pm

    thanks thanks

      Current date/time is Mon Nov 25, 2024 4:53 am