تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    مغل کی پسندیدہ شاعری

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:29 pm

    First topic message reminder :

    کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے
    تجھے پا کے بھی مرادل جو اداس ھے تو کیوں ھے

    مجھے کیوں عزیز تر ھے یہ دھواں دھواں سا موسم
    یہ ھوائے شام ہجراں مجھے راس ھے تو کیوں ھے

    تجھے کھو کے سوچتا ھون مرے دامن طلب میں
    کوئی خواب ھے تو کیوں ھے کوئی آس ھے تو کیوں ھے

    میں اجر کے بھی ھوں تیرا تو بچھڑ کے بھی ھے میرا
    یہ یقین ھے تو کیوں ھے یہ قیاس ھے تو کیوں ھے

    مرے تن برہنہ دشمن اسی غم میں‌گھل رھے ھیں
    کہ مرے بدن پہ سالم یہ لباس ھے تو کیوں ھے

    کبھی پوچھ اس کے دل سے کہ یہ خوش مزاج شاعر
    بہت اپنی شاعری میں جو اداس ھے تو کیوں ھے

    ترا کس نے دل بجھایا مرے اعتبار ساجد
    یہ چراغ ہجر اب تک ترے پاس ھے تو کیوں ھے



    اعتبار ساجد


    Last edited by کامران خان on Thu Mar 18, 2010 1:31 pm; edited 1 time in total
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:48 pm

    یہی تھا جانِ من ، بالکل ہمارا حال پہلے بھی
    یہی ہم سوچتے تھے آج سے کچھ سال پہلے بھی

    ردائے خواب سے باہر نہیں نکلے ہیں ہم اب تک
    ستاروں سے بھری اوڑھے ہوئے تھے شال پہلے بھی

    اسی دامن سے آنسو پونچھتے تھے خلوتوں میں ہم
    اس مٹی میں رلتے تھے ہمارے لال پہلے بھی

    درو دیوار ہی سنتے تھے سارے شہر کے دکھڑے
    یہی تھا دامعینِ محترم کا کال پہلے بھی

    یہی دامن تھا جس کی دھجیوں پر شعر لکھتے تھے
    ہمارا شہر میں تھا میر جیسا حال پہلے بھی

    یہ عشق آرزو پہلے بھی گلیوں میں پھراتا تھا
    گلے کا طوق تھا کم بخت یہ جنجال پہلے بھی

    نئی اب کون سی حالات کی صورت نکل آئی
    یہی ہم تھے ، یہی تم تھے ، یہی احوال پہلے بھی

    اعتبار ساجد
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:49 pm

    یاد

    اس موسم ميں جتنے پھول کھليں گے
    ان ميں تيري ياد کي خوشبو ہر سو روشن ہوگي
    پتہ پتہ بھولے بسرے رنگوں کي تصوير بناتا گزرے گا
    اک ياد جگاتا گزرے گا

    اس موسم ميں جتنے تارے آسمان پہ ظاہر ہوں گے
    ان ميں تيري ياد کا پيکر منظر عرياں ہوگا
    تيري جھل مل ياد کا چہرا روپ دکھاتا گزرے گا

    اس موسم ميں
    دل دنيا ميں جو بھي آہٹ ہوگي
    اس ميں تيري ياد کا سايا گيت کي صورت ڈھل جائے گا
    شبنم سے آواز ملا کر کلياں اس کو دوہرائيں گي
    تيري ياد کي سن گن لينے چاند ميرے گھر اترے گا

    آنکھيں پھول بچھائيں گي
    اپني ياد کي خوشبو کو دان کرو اور اپنے دل ميں آنے دو
    يا ميري جھولي کو بھر دو يا مجھ کو مرجانے دو


    (امجد اسلام امجد)
    [b]
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:50 pm

    ہیں آباد لاکھوں جہاں میرے دل میں
    کبھی آؤ دامن کشاں میرے دل میں

    اترتی ہے دھیرے سے راتوں کی چپ میں
    ترے روپ کی کہکشاں میرے دل میں

    اُبھرتی ہیں راہوں سے کرنوں کی لہریں
    سسکتی ہیں پرچھائیاں میرے دل میں

    وہی نور کی بارشیں کاخ و کو پر
    وہی جھٹپٹے کا سماں میرے دل میں

    زمانے کے لب پر زمانے کی باتیں
    مری دکھ بھری داستاں میرے دل میں

    کوئی کیا رہے گا جہانِ فنا میں
    رہو تو رہو جاوداں میرے دل میں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:51 pm

    تجھے بھلا کے جیوں ایسی بددعا بھی نہ دے

    تجھے بھلا کے جیوں ایسی بددعا بھی نہ دے

    خدا مجھے یہ تحمل یہ حوصلہ بھی نہ دے

    مرے بیان صفائی کے درمیاں مت بول

    سنے بغیر مجھے اپنا فیصلہ بھی نہ دے

    یہ عمر میں نے ترے نام بے طلب لکھ دی

    بھلے سے دامن دل میں کہیں جگہ بھی نہ دے

    یہ دن بھی آئیں گے ایسا کبھی نہ سوچا تھا

    وہ مجھ کو دیکھ بھی لے اور مسکرا بھی نہ دے


    “ اعتبار ساجد“
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:51 pm

    یونہی سی ایک بات تھی اس کا ملال کیا کریں
    میرِ خراب حال سا اپنا بھی حال کیا کریں

    ایسی فضا کے قہر میں ، ایسی ہوا کے زہر میں
    زندہ ہیں ایسے شہر میں اور کمال کیا کریں

    اور بہت سی الجھنیں طوق و رسن سے بڑھ کے ہیں
    ذکر جمال کیا کریں ، فکرِ وصال کیاکریں

    ڈھونڈ لئے ہیں چارہ گر، ہم نے دیارِ غیر میں
    گھر میں ہمارا کون ہے ، گھر کا خیال کیا کریں

    چنتے ہیں دل کی کرچیاں ، بکھری ہیں جو یہاں وہاں
    ہونا تھا ایک دن یہی، رنجِ مآل کیا کریں


    اعتبار ساجد
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:52 pm

    مرے ہم سفر ! تری نذر ہیں مری عمر بھر کی یہ دولتیں


    مرے ہم سفر ! تری نذر ہیں مری عمر بھر کی یہ دولتیں

    مرے شعر ، میری صداقتیں ، مری دھڑکنیں ، مری چاہتیں

    تجھے جذب کرلوں لہو میں میں کہ فراق کا نہ رہے خطر

    تری دھڑکنوں میں اتار دوں میں یہ خواب خواب رفاقتیں

    یہ ردائے جاں تجھے سونپ دوں کہ نہ دھوپ تجھ کو کڑی لگے

    تجھے دکھ نہ دیں مرے جیتے جی سرِ دشت غم کی تمازتیں

    مری صبح تیری صدا سے ہو ، مری شام تیری ضیا سے ہو

    یہی طرز پرسشِ دل رکھیں تری خوشبوں کی سفارتیں

    کوئی ایسی بزم بہار ہو میں جہاں یقین دلا سکوں

    کہ ترا ہی نام ہے فصلِ گل ، کہ تجھی سے ہیں یہ کرامتیں

    ترا قرض ہیں مرے روز و شب ، مرے پاس اپنا تو کچھ نہیں

    مری روح ، میری متاعِ فن ، مرے سانس تیری امانتیں


    اعتبار ساجد
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 8:58 pm

    مجھے سارے رنج قبول ہیں اُسی ایک شخص کے پیار میں
    مری زیست کے کسی موڈ پر جو مجھے ملا تھا بہار میں

    وہی اک امید ہے آخری اسی ایک شمع سے روشنی
    کوئی اور اس کے سوا نہیں, میری خواہشوں کے دیار میں

    وہ یہ جانتے تھے کہ آسمانوں, کے فیصلے ہیں کچھ اور ہی
    سو ستارے دیکھ کے ہنس پڑے مجھے تیری بانہوں کے ہار میں

    یہ تو صرف سوچ کا فرق ہے یہ تو صرف بخت کی بات ہے
    کوئی فاصلہ تو نہیں, تیری جیت میں میری ہار میں

    ذرا دیکھ شہر کی رونقوں سے پرے بھی کوئی جہان ہے
    کسی شام کوئی دیا جلا کسی دل جلے کے مزار میں

    کسی چیز میں کوئی ذائقہ کوئی لطف باقی نہیں رہا
    نہ تیری طلب کے گداز میں نہ میرے ہنر کے وقار میں

    اعتبار ساجد
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 8:59 pm

    آج پھر ستائے گی رات پورے چاند کی
    در بدر پھرائے گی رات پورے چاند کی

    بام و در کی قید میں روح پھڑ پھڑائے گی
    وحشتیں بڑھائے گی رات پورے چاند کی

    جس طرف میں جاؤں گا میرے سائے کی طرح
    میرے ساتھ جائے گی رات پورے چاند کی

    یہ سمندری ہوا، اس پہ قرب کا نشہ
    کتنے ظلم ڈھائے گی رات پورے چاند کی

    ایسا لگ رہا ہے اب ، تو اگر بچھڑ گیا
    لوٹ کر نہ آئے گی رات پورے چاند کی

    قمقموں کے شہر میں اپنی اپنی سیج پر
    صبح تک جگائے گی رات پورے چاند کی

    آج ہی سے چھوڑ دے میرا ہاتھ ورنہ پھر
    عمر بھر رلائے گی رات پورے چاند کی
    اعتبار ساجد
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 8:59 pm

    نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں
    جو کسی کے کام نہ آ سکے، میں وہ ایک مُشت غبار ہوں

    میرا رنگ روپ بگڑ گیا، میرا یار مجھ سے بچھڑ گیا
    جو چمن خزاں سے اجڑ گیا، میں اسی کی فصل بہار ہوں

    پئے فاتحہ کوئی آئے کیوں، کوئی چار پھول چڑھائے کیوں
    کوئی آ کے شمع جلائے کیوں، میں وہ بے کسی کا مزار ہوں

    میں نہیں ہوں نغمہ، جاں فزا، مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
    میں بڑے ہی روگ کی ہوں صدا، میں بڑے دکھوں کی پکار ہوں

    بہادر شاہ ظفر
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:00 pm

    یا رب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
    جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دستِ دعا ہوتا

    اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
    یا غم نہ دیا ہوتا، یا دل نہ دیا ہوتا

    غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے
    کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا

    امید تو بندھ جاتی، تسکین تو ہو جاتی
    وعدہ نہ وفا کرتے، وعدہ تو کیا ہوتا

    ناکامِ تمنا دل، اس سوچ میں رہتا ہے
    یوں ہوتا تو کیا ہوتا، یوں ہوتا تو کیا ہوتا

    حسرت چراغ حسن
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:01 pm

    ہم ہی میں تھی نہ کوئی بات ایسی یاد نہ تُم کو آ سکے
    تم نے ہمیں بُھلا دیا، ہم نہ تمہیں بھلا سکے

    تم ہی اگر نہ سُن سکے قصئہ غم، سنے گا کون
    کِس کی زباں کھلے گی پِھر ہم نہ اگر سنا سکے

    ہوش میں آ چُکے تھے ہم جوش میں آ چکے تھے ہم
    بزم کا رنگ دیکھ کر سر نہ مگر اٹھا سکے

    رونقِ بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیں
    دِل میں شکائتیں رہیں لب نہ مگر ہلا سکے

    شوقِ وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاں
    کس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر مِلا سکے

    ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھرسکے
    سُن کے یقین کرسکے، جا کے انہیں سنا سکے

    عجز سے اور بڑھ گئی برہمئیِ مزاجِ دوست
    اَب وہ کرے علاجِ دوست جس کی سمجھ میں آ سکے

    اہلِ زباں تو ہیں بہت، کوئی نہیں ہے اہلِ دل
    کون تیری طرح حفیظ درد کے گیِت گا سکے

    حفیظ جالندھری
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:01 pm

    ابھی تو میں جوان ہوں


    ہوا بھی خوشگوار ہے
    گُلوں پہ بھی نکھار ہے
    ترنّمِ ہزار ہے
    بہار پھر بہار ہے
    کہاں چلا ہے ساقیا
    اِدھر تو لوٹ اِدھر تو آ
    ارے یہ دیکھتا ہے کیا
    اُٹھا سُبو، سبُو اٹھا
    سبو اٹھا پیالہ بھر
    پیالہ بھر کے دے ادھر
    چمن کی سمت کر نظر
    سماں تو دیکھ بے خبر
    وہ کالی کالی بدلیاں
    افق پہ ہوگئیں عیاں
    وہ اک ہجوم میکشاں
    ہے سوئیے میکدہ رواں
    یہ کیا گماں ہے بدگماں
    سمجھ نہ مجھ کو ناتواں
    خیالِ زہد ابھی کہاں
    ابھی تو میں جوان ہوں
    نہ غم کشور و بست کا
    بلند کا نہ پست کا
    نہ بو د کا نہ ہست کا
    نہ وعدئہ الَست کا
    اُمید اور یاس گُم
    حواس گُم، قیاس گُم
    نظر سے آس پاس گُم
    ہُما ، بُجز گلاس گُم
    نہ مے میں کچھ رمی رہے
    قدح سے ہمدمی رہے
    نشست یہ جمی رہے
    یہی ہما ہمی رہے
    وہ راگ چھیڑ مطُربا
    طرب فزا، الم رُبا
    اثر صدائے ساز کا
    جگر میں آگ دے لگا
    ہر ایک لب پہ ہو صدا
    نہ ہاتھ روک ساقیا
    پلائے جا پلائے جا
    ابھی تو میں جوان ہوں

    (حفیظ جالندھری)
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:02 pm

    بھولے سے محبّت ّکر بیٹھا ، ناداں تھا بیچارا ، دل ہی تو ہے
    ہر دل سے خطا ہو جاتی ہے ، بگڑو نا خدا را دل ہی تو ہے

    اس طرح نگاہیں مت پھیرو ، ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائے
    سینے میں کوئی پتھر تو نہیں ، احساس کا مارا دل ہی تو ہے

    جزبات بھی ہندو ہوتے ہیں ، چاہت بھی مسلماں ہوتی ہے
    دنیا کا اشارہ تھا ، لیکن سمجھا نہ اشارہ ، دل ہی تو ہے

    بیداد گروں کی ٹھوکر سے ، سب خواب سہانے چُور ہوئے
    اب دل کا سہارا غم ہی تو ہے، اب غم کا سہارا دل ہی تو ہے

    ساحر لدھیانوی
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:03 pm

    مرے گیت

    مرے سرکش ترانے سن کر دنیا یہ سمجھتی ہے
    کہ شاید میرے دل کو عشق کے نغموں‌سے نفرت ہے

    مجھے ہنگامہ جنگ و جدل میں کیف ملتا ہے
    مری فطرت کو خوں ریزی کے افسانوں سے رغبت ہے

    مری دنیا میں کچھ وقعت نہیں ہے رقص و نغمہ کی
    مرا محبوب نغمہ شورِ آہنگِ بغاوت ہے

    مگر اے کاش دیکھیں وہ مری پرسوز راتوں کو
    میں‌جب تاروں‌ پہ نظریں گاڑ کر آنسو بہاتا ہوں

    تصور بن کے بھولی وارداتیں یاد آتی ہیں
    تو سوز و درد کی شدت سے پہروں تلملاتا ہوں

    کوئی خوابوں میں‌ خوابیدہ امنگوں‌کو جگاتی ہے
    تو اپنی زندگی کو موت کے پہلو میں ‌پاتا ہوں

    میں شاعر ہوں مجھے فطرت کے نظاروں سے الفت ہے
    مرا دل دشمن نغمہ سرائی ہو نہیں‌سکتا

    مجھے انسانیت کا درد بھی بخشا ہے قدرت نے
    مرا مقصد فقط شعلہ نوائی ہو نہیں سکتا

    جواں‌ ہوں میں، جوانی لغزشوں کا ایک طوفاں ہے
    مری باتوں‌ میں رنگ پارسائی ہو نہیں‌سکتا

    مرے سرکش ترانوں کی حقیقت ہے، تو اتنی ہے
    کہ جب میں‌دیکھتا ہوں‌بھوک کے مارے انسانو‌ں‌ کو

    غریبوں، مفلسوں‌کو بےسکوں‌کو بے سہاروں‌کو
    سسکتی نازنینوں کو، تڑپتے نوجوانوں کو

    حکومت کے تشدد کو، امارت کے تکبر کو
    کسی کے چیتھڑوں کو، اور شہنشاہی خزانوں کو

    تو دل تابِ بزم عشرت لا نہیں سکتا
    میں چاہوں بھی تو خواب آور ترانے گا نہیں سکتا

    ساحر لدھیانوی
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:03 pm

    بھول سکتا ہے بھلا کون یہ پیاری آنکھیں
    رنگ میں ڈوبی ہوئی ، نیند سے بھاری آنکھیں

    میری ہر سوچ نے ، ہر سانس نے چاہا ہے تمہیں
    جب سے دیکھا ہے تمہیں ، تب سے سراہا ہے تمہیں
    بس گئی ہیں میری آنکھوں میں ، تمہاری آنکھیں

    تم جو نظروں کو اٹھاؤ تو ستارے جھک جائیں
    تم جو پلکوں کو جھکاؤ تو زمانے رک جائیں
    کیوں نہ بن جائیں ان آنکھوں کی پجاری آنکھیں

    جاگتی راتوں کو سپنوں کا خزانہ مل جائے
    تم جو مل جاؤ تو جینے کا بہانہ مل جائے
    اپنی قسمت پہ کریں ناز ہماری آنکھیں


    ساحر لدھیانوی
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:04 pm

    رنگ اور نور کی بارات کسے پیش کرو
    یہ مُرادوں کی حسین، رات کسے پیش کروں

    میں نے جذبات نبھائے ہیں اصولوں کی جگہ
    اپنے ارمان پرو لایا ہوں پُھولوں کی جگہ
    تیرے سہرے کی یہ سوغات کسے پیش کروں
    یہ مُرادوں کی حسیں رات کسے پیش کروں

    یہ مرے شعر مرے آخری نذرانے میں
    میں ان اپنوں میں ہوں جو آج سے بیگانے ہیں
    بے تعلق سی ملاقات کسے پیش کروں
    یہ مُرادوں کی حسیں رات کسے پیش کروں

    سُرخ جوڑے کی تب و تاب مبارک ہو تجھے
    تیری آنکھوں کا نیا خواب مبارک ہو تجھے
    میں یہ خواہش یہ خیالات کِسے پیش کروں
    یہ مرادوں کی حَسیں رات کسے پیش کروں

    کون کہتا ہے کہ چاہت پہ سبھی کا حق ہے
    تو جسے چاہے ترا پیار اسی کا حق ہے
    مجھ سے کہہ دے میں ترا ہاتھ کسے پیش کروں
    یہ مُرادوں کی حسیں رات کسے پیش کروں

    ساحر لدھیانوی
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:05 pm

    ہوں ابھی آر کہ پار آیا ہوں
    عمر ساری تو گزار آیا ہوں
    میرے بس میں یہ کہاں تھا،کوئی
    لہر تھی جس پہ سوار آیا ہوں
    ہے یہ دیکھی ہوئی ہر شے،جیسے
    میں یہاں دوسری بار آیا ہوں
    وہ کہیں تھا کہ نہیں تھا موجود
    ہر جگہ اس کو پکار آیا ہوں
    جیت اور اس سے بڑی کیا ہو گی
    اپنا سب کچھ اسے ہار آیا ہوں
    بیٹھ جاؤں گا ابھی دم بھر میں
    شہر پر مثلِ غبار آیا ہوں
    دوست ہیں میرے مقابل اب کے
    اپنے دشمن کو تو مار آیا ہوں
    اور بھی لوگ ہیں کچھ ساتھ میرے
    ایک آنا تھا،سو چار آیا ہوں
    میں اعلانِ محبت کر کے
    بوجھ اِک سر سے اتار آیا ہوں!!
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:06 pm

    کٹھن ہے راہگزر تھوڑی دور ساتھ چلو
    بہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو

    تمام عُمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
    یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو

    نشے میں چُور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں
    بڑا مزہ ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو

    ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں میں
    ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو

    یہ ایک شب کی مُلاقات بھی غنیمت ہے
    کِسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو

    طوافِ منزلِ جاناں ہمیں بھی کرنا ہے
    فراز تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو

    (احمد فراز)
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:07 pm

    چراغ طور جلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
    ذرا نقاب اٹھاؤ! بڑا اندھیرا ہے

    ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
    ابھی فریب نہ کھاؤ! بڑا اندھیرا ہے

    وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
    انہیں کہیں سے بلاؤ! بڑا اندھیرا ہے

    مجھے تمھاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
    مرے قریب نہ آؤ! بڑا اندھیرا ہے

    فراز ِعرش سے ٹوٹا ہوا کوئی تارہ
    کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ! بڑا اندھیرا ہے

    بصیرتوں پہ اجالوں کا خوف طاری ہے
    مجھےیقین دلاؤ ! بڑا اندھیرا ہے

    بنام زہرہ جبینانِ خطّہء فردوس
    کسی کرن کو جگاؤ! بڑا اندھیرا ہے
    ساغر صدیقی
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:07 pm

    تجھ کو میں نے کھو دیا اِک نظر پانے کے بعد
    دل تڑپتا ہی رہا تیرے چلے جانے کے بعد

    حسرتیں جو دل میں تھیں وہ دل ہی میں رہ گیئں
    کیا ملا جو تم ملے حسرت نکل جانے کے بعد

    تجھ کو ڈھونڈا ہر جگہ تیرا پتہ نہ مل سکا
    اپنے ہی اندر ملا پر ٹھوکریں کھانے کے بعد

    ساقی میخانہ نے تجھکو ہے نوازا جام سے
    کیوں پیاسا رہ گیا پھر جام ہاتھ آنیکے بعد

    اپنے تھے سب قدرداں جب تم سے نہ تھے آشنا
    سب نے آنکھیں پھیر لیں ترِے قریب آنے کے بعد

    اس جہاں کی محفلوں نے کیا دیا تجھ کو مغل
    پر حقیقت بھی کھلی ہر شے چھن جانے کے بعد!
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:08 pm

    وہ بُلائیں تو کیا تماشا ہو
    ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

    یہ کناروں سے کھیلنے والے
    ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو

    بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
    ہم بتائیں تو کیا تماشہ ہو

    آج ہم بھی تیری وفاؤں پر
    مُسکرائیں تو کیا تماشہ ہو

    تیری صُورت جو اتفاق سے ہم
    بُھول جائیں تو کیا تماشہ ہو

    وقت کی چند ساعتیں ساغر
    لَوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:08 pm

    اس جہاں میں خوشی سے زیادہ ہے غم
    قہقوں سے پوچھ لو
    آنسوؤں سے پوچھ لو

    سیدھے راستے ذیادہ ہیں کہ پیچ وخم
    حادثوں سے پوچھ لو
    منزلوں سے پوچھ لو

    زندگی پہ یوں تو ہر کوئی نثار ہے
    آدمی کو آدمی سے کتنا پیار ہے
    کون کس کے واسطے ہے محترم
    دوستوں سے پوچھ لو
    دشمنوں سے پوچھ لو

    ان ہی خوبیوں میں ہیں خرابیاں بڑی
    وقت سے کریں خطاب روک کر گھڑی
    بے حسی بھی کھا رہی ہے ہوش کی قسم
    نیتوں سے پوچھ لو
    مقصدوں سے پوچھ لو

    کس کے دل کی آگ نے ضمیر کو چھوا
    کون اپنے سامنے جواب دہ ہوا
    جرم بے شمار ہیں ،عدالتیں ہیں کم
    مجرموں سے پوچھ
    منصفوں سے پوچھ لو!
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:09 pm

    تم ایسا کرنا کہ کوئی جگنو ،کوئی ستارہ سنبھال رکھنا
    میرے اندھیروں کی فکر چھوڑو، بس اپنے گھر کا خیال رکھنا

    اجاڑ موسم میں ریت دھرتی پہ ، فصل بوئی تھی چاندنی کی
    اب اس میں اگنے لگے اندھیرے تو کیسا جی ملال رکھنا

    دیارِ الفت میں اجنبی کو، سفر یے درپیش ظلمتوں کا
    کہیں وہ راہوں میں کھو نہ جائے ذرا دریچہ اجال رکھنا

    وہ رسم و راہ ہی نہیں، تو پھر یہ اثاثے کس کام کے تمھارے
    ادھر سے گذرا کبھی تو لے لوں گا، تم میرے خط نکال رکھنا

    بچھڑنے والے نے وقتِ رخصت کچھ اس نظر سے پلٹ کے دیکھا
    کہ جیسے وہ بھی ہی کہہ رہا ہو، تم اپنے گھر کا خیال رکھنا

    یہ دھوپ چھاؤں کا کھیل ہے، یاں خزاں بہاروں کی گھات میں ہے
    نصیب صبح عروج ہو تو نظر میں شام ذوال رکھنا

    کسے خبر ہے کہ کب یہ موسم اڑا کے رکھ دے خاک آذر
    تم احتیاّطا زمیں پہ فلک کی چادر ہی ڈال رکھنا


    (اعزاز احمد آزر)
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:10 pm

    مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
    میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دُعا نہ دے

    میں غمِ جہاں سے نڈھال ہوں کہ سراپا حزن و ملال ہوں
    جو لکھے ہیں میرے نصیب میں وہ الم کسی کو خُدا نہ دے

    نہ یہ زندگی مری زندگی، نہ یہ داستاں مری داستاں
    میں خیال و وہم سے دور ہوں، مجھے آج کوئی صدا نہ دے

    مرے گھر سے دور ہیں راحتیں، مجھے ڈھونڈتی ہیں مصیبتیں
    مجھ خوف یہ کہ مرا پتہ کوئی گردشوں کو بتا نہ دے

    مجھے چھوڑ دے مرے حال پر، ترا کیا بھروسہ اے چارہ گر
    یہ تری نوازشِ مختصر ، مرا درد اور بڑھا نہ دے

    مرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
    مجھے خوف آتشِ گُل سے ہے کہیں یہ چمن کو جلا نہ دے

    درِ یار پہ بڑی دھوم ہے ، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے
    ابھی نیند آئی ہے حُسن کو کوئی شور کر کے جگا نہ دے

    مرے داغِ دل سے ہے روشنی یہی روشنی مری زندگی
    مجھے ڈر ہے اے مرے چارہ گر یہ چراغ تُو ہی بُجھا نہ دے

    وہ اُٹھے ہیں لے کے خم و سبو، ارے اے شکیل کہاں ہے تُو
    ترا جام لینے کو بزم میں ، کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے

    (شکیل)
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 2 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:10 pm

    گاؤں کی تہذیب کی اب پاسداری چھوڑ دی
    شہر میں رہنے کی خاطر انکساری چھوڑ دی

    اتفاقاً دشمنوں نے حال کیا پوچھا میرا
    اتنقاماً دوستوں نے غمگساری چھوڑ دی

    لاڈلے بیٹے کی بربادی کا ساماں ہو گیا
    ماں نے بے جا حرکتوں پر ناگواری چھوڑ دی

    بارشیں کرتا ہے وہ خشک پیڑوں کے لیئے
    باغباں نے قصداً آبیاری چھوڑ دی!

      Current date/time is Mon Nov 25, 2024 10:32 pm