تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    مغل کی پسندیدہ شاعری

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Thu Mar 18, 2010 1:29 pm

    First topic message reminder :

    کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے
    تجھے پا کے بھی مرادل جو اداس ھے تو کیوں ھے

    مجھے کیوں عزیز تر ھے یہ دھواں دھواں سا موسم
    یہ ھوائے شام ہجراں مجھے راس ھے تو کیوں ھے

    تجھے کھو کے سوچتا ھون مرے دامن طلب میں
    کوئی خواب ھے تو کیوں ھے کوئی آس ھے تو کیوں ھے

    میں اجر کے بھی ھوں تیرا تو بچھڑ کے بھی ھے میرا
    یہ یقین ھے تو کیوں ھے یہ قیاس ھے تو کیوں ھے

    مرے تن برہنہ دشمن اسی غم میں‌گھل رھے ھیں
    کہ مرے بدن پہ سالم یہ لباس ھے تو کیوں ھے

    کبھی پوچھ اس کے دل سے کہ یہ خوش مزاج شاعر
    بہت اپنی شاعری میں جو اداس ھے تو کیوں ھے

    ترا کس نے دل بجھایا مرے اعتبار ساجد
    یہ چراغ ہجر اب تک ترے پاس ھے تو کیوں ھے



    اعتبار ساجد


    Last edited by کامران خان on Thu Mar 18, 2010 1:31 pm; edited 1 time in total
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:11 pm

    مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ
    مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ
    میں نے سمجھا تھا کہ تو ہےتو درخشاں ہے حیات
    تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے
    تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
    تیرے آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے؟
    تو جو مل جائے تو تقدیر نگوں ہو جائے
    یوں نہ تھا، میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
    اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
    راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
    اَن گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
    ریشمِ و اطلس و کمخواب میں بنوائے ہوئے
    جا بجا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں‌جسم
    خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے
    لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجئے
    اب بھی دلکش ہے تیرا حسن، مگر کیا کیجئے
    اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
    راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
    مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ

    فیض احمد فیض
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:11 pm

    حنا کا رنگ ہتھیلی سے تو جدا نہ ہوا
    وہ میرے ساتھ رہا پر کبھی مرا نہ ہوا

    خزاں نصیب رہے ہم گلوں کی رُت میں بھی
    بہار آئی پر اپنا چمن ہرا نہ ہوا

    زمانے بھر کی جفاؤں کا شکوہ کر نہ سکے
    تری جفا کا بھی ہم سے کبھی گلہ نہ ہوا

    ہمیں یقیں تھا تمہاری تمام باتوں پر
    تمہارا ایک بھی وعدہ مگر وفا نہ ہوا

    میں جی ہی لیتی تری یاد کے سہارے پر
    ترے بغیر بھی جینے کا حوصلہ نہ ہوا

    ندامتوں کا تو ہر آن مینہ برستا رہا
    شجر وفا کا جوسوکھا تو پھر ہرا نہ ہوا
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:12 pm

    تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں
    حُسنِ یزداں تُجھے ، حُسنِ بُتاں تک دیکھوں

    تُو نے یوں دیکھا ہے ‌جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا
    میں تو دل میں ترے قدموں کے نشاں تک دیکھوں

    صرف اس شوق سے پوچھی ہیں ہزاروں باتیں
    میں ترا حُسن، ترے حُسنِ بیاں تک دیکھوں

    میرے ویرانہءِ جاں میں تری یادوں کے طفیل
    پھول کِھلتے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں

    وقت نے ذہن میں دھندلا دیئے تیرے خدوخال
    یوں تو میں ٹوٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں

    دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا
    میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں

    اک حقیقت سہی فردوس میں حُوروں کا وجود
    حُسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:13 pm

    کیسے میں تیری یاد کو دل سے نکال دوں
    کیونکر میں اپنی روح جسم سے نکال دوں

    آ میرے ستمگر ، میرے پاس آ کے مانگ
    کر اپنی وفاؤں سے تجھے مالامال دوں

    اس مکتبِ جہان میں اتنا سبق ملا
    ہو‌گا عروج جسقدر خود کو زوال دوں

    چندا کی روشنی مجھے مدھم سی ہے لگے
    جی چاہے اسکے حسن کو ترا جمال دوں

    جب بھی کبھی خدا نے فرمایا آج مانگ
    رکھ اسکی بارگاہ میں تیرا سوال دوں

    یہ تابناک شمس و قمر جس کے زیرِ پا
    اسکے حُسن کی اور رضا کیا مثال دوں

    کیسے میں تیری یاد کو دل سے نکال دوں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:13 pm

    خدا کے واسطے

    خدا کے واسطے یوں بے رُخی سے کام نہ لے
    تڑپ کے پھر کوئی دامن کو تیرے تھام نہ لے

    بس اِک سجدہِ شکرانہ پائے نازک پر
    یہ میکدہ ہے یہاں پر خدا کا نام نہ لے

    زمانے بھر مین ہے چرچا میری تباہی کا
    میں ڈر رہا ہوں کہین کوئی تیرا نام نہ لے

    مٹا دو شوق سے مجھ کو مگر کہیں تم سے
    زمانہ میری تباہی کا انتقام نہ لے

    جسے تو دیکھ لے اِک بار مست نظروں سے
    وہ عمر بھر ہاتھون میں اپنے جام نہ لے

    رکھوں اُمیدِ کرم اُس سے اب میں کیا ساحر
    کہ جب نظر سے بھی ظالم میرا سلام نہ لے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:14 pm

    تیری گلیوں میں صدا دے کر گزر جائیں گے
    تجھ کو اے دوست دعا دے کر گزر جائیں گے

    ہم وفاؤں کے جزیروں کے ہیں رہنے والے
    ہم تو پیغام وفا دے کر گزر جائیں گے

    ہم کبھی تجھ کو ستم گر نہ کہیں گے
    اپنی قسمت کا لکھا کہہ کر گزر جائیں گے

    لوگ پوچھیں گے فقیروں کا ٹھکانہ کہاں ہے
    تیرے قدموں کا پتہ دے کر گزر جائیں گے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:15 pm

    ایسے میں جب چاند ستارے سو جاتے ہیں
    ہم بھی تیری یاد سہارے سو جاتے ہیں

    اے دل رات بھی بیت چلی ہے نیند بھی ہے
    آہم دونوں درد کنارے سو جاتے ہیں

    بے چینی گھٹتی ہے اور نہ تم آتے ہو
    تھک کے آخر غم کے مارے سو جاتے ہیں

    موت بھی کیسی ظالم نیند ہے اور پھر دیکھو
    کیسے کیسے جان سے پیارے سو جاتے ہیں

    اب تو اک مدت سے یہ معمول ہوا ہے
    دشمن جاگتا ہے ہم سارے سو جاتے ہیں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:15 pm

    بدل سکا نہ جدائی کے غم اٹھا کر بھی
    کہ میں تو میں رہا تجھ سے دور جا کر بھی

    میں سخت جان تھا اس کرب سے بھی بچ نکلا
    میں جی رہا ہوں تجھے ہاتھ سے گنوا کر بھی

    خدا کرے تجھے دوری ہی راس آجائے
    تو کیا کرے گا بھلا یہاں آ کر بھی

    ابھی تو میرے بکھرنے کا کھیل باقی ہے
    میں خوش نہیں ہوں اپنا گھر لٹا کر بھی

    میں اس کو سطح سے محسوس کر کے بھی خوش ہوں
    وہ مطمئن ہی نہیں میری تہہ کو پا کر بھی

    ابھی تک اس نے کوئی بھی تو فیصلہ نہ کیا
    وہ چپ ہے مجھ کو ہر اک طرح آزما کر بھی

    اس طرح ہجوم میں لڑ بھڑ کے زندگی کر لو
    رہا نہ جائے گا دنیا سے دور جا کر بھی

    کھلا یہ بھید تنہائیاں ہی قسمت ہیں
    اک عمر دیکھ لیا محفلیں سجا کر بھی

    رکا نہ ظلم میرے راکھ بننے پر بھی ریاض
    ہوا کی خو تو وہی ہے مجھے جلا کر بھی
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:16 pm

    تم میرے ساتھ ھو ھمراہ نہیں
    کون سا لفظ ھے جو کھولے گا در معنی کا
    اسکا پتا کون کرے
    تم تو خو شبو ھو، ستاروں کی گزر گاہ ھو تم
    تم کہاں آؤ گے اس دشت پراسرار کی پہنائی میں
    کیسے اترو گے تمناؤں کی گہرائی میں
    تم میرے ساتھ ھو ھمراہ نہیں
    کون سے خواب کے جگ مگ میں نہاں ھیں ھم تم
    کیسے گرداب تمنا میں رواں ھیں ھم تم
    لفظ کے پار جو دیکھیں تو کوئی راہ نہیں
    اور تم لفظ پس لفظ سے آگاہ نہیں
    تم میرے ساتھ ھو ھمراہ نہیں
    —امجد اسلام امجد
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Sun Mar 21, 2010 9:16 pm

    یہ محبت، یہ عقیدت، یہ وفا کچھ بھی نہیں
    ہے وفا طولِ ہوس اس کے سِوا کچھ بھی نہیں

    پیار کرنے پہ یہاں بہت سی تعزیریں ہیں
    دل کوئی توڑے اگر، اس کی سزا کچھ بھی نہیں

    ہم بھی کہتے تھے کہ بچھڑیں گے تو مر جائیں گے
    ہم میں فرقت بھی ہوئی اور ہُوا کچھ بھی نہیں

    جس نے چاہا ہی نہیں اس سے شکایت کیسی
    وہ اگر چھوڑ چلا، اس سے گِلا کچھ بھی نہیں

    پیار کہتے ہیں جہاں بھر کا خزانہ ہے انعام
    کر کے بھی دیکھ چکے اور مِلا کچھ بھی نہیں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:46 pm

    جب بھی آتی ہیں خیالوں میں تمہاری آنکھیں
    بھیگ جاتی ہیں کسی غم سے ہماری آنکھیں

    ڈھل گئی شام، اندھیرے نے طنابیں گاڑیں
    سو گئیں تھک کے تیرے ہجر کی ماری آنکھیں

    تم میرے پاس نہیں پھر بھی تمہارا چہرہ
    سوچتی رہتی ہیں یہ درد کی ماری آنکھیں

    سلسلہ ٹوٹ بھی سکتا تھا بصارت کا کبھی
    تھام لیتی نہ اگر آنکھ، تمہاری آنکھیں

    منزلِ عشق میں ایسا بھی مقام آیا ہے
    لے گئے آنکھوں کے بدلے وہ ہماری آنکھیں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:47 pm

    آنکھوں سے میرے اس لیے لالی نہیں جاتی
    یادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں جاتی

    اب عمر نہ موسم نہ وہ رستے کہ وہ پلٹے
    اس دل کی مگر خام خیالی نہیں جاتی

    مانگے تو اگر جان بھی ہنس کے تجھےدےدیں
    تیری تو کوئی بات بھی ٹالی نہیں جاتی

    آئے کوئی آ کر یہ تیرے درد سنبھالے
    ہم سے تو یہ جاگیر سنبھالی نہیں جاتی

    معلوم ہمیں بھی ہیں بہت سے تیرے قصے
    یہ بات تیری ہم سے اچھالی نہیں جاتی

    ہمراہ تیرے پھول کھلاتی تھی جو دل میں
    اب شام کوئی درد سے خالی نہں جاتی

    ہم جان سے جائیں گے تبھی بات بنے گی
    تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:47 pm

    غمِ زندگی تیرا شکریہ تیرے فیض ہی سے یہ حال ہے
    وہی صبح و شام کی الجھنیں، وہی رات دن کا وبال ہے

    نہ چمن میں بُوئے سمن رہی نہ ہی رنگِ لالہ و گل رہا
    تو خفا خفا سا ہے واقعی کہ یہ صرف میرا خیال ہے

    اسے کیسے زیست کہے کوئی گہے آہِ دل گہے چشمِ نم
    وہی رات دن کی مصیبتیں وہی ماہ ہے وہی سال ہے

    میں غموں سے ہوں جو یوں مطمئن تُو برا نہ مانے تو میں کہوں
    تیرے حسن کا نہیں فیض کچھ، میری عاشقی کا کمال ہے

    ہے یہ آگ کیسی لگی ہوئی میرے دل کو آج ہُوا ہے کیا
    جو ہے غم تو ہے غمِ آرزو، اگر ہے تو فکرِ وصال ہے

    کوئی کاش مجھ کو بتا سکے رہ و رسمِ عشق کی الجھنیں
    وہ کہے تو بات پتے کی ہے میں کہوں تو خام خیال ہے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:47 pm

    کہاں کہاں سے مٹائے گا، خوش گماں میرے
    تیرے بدن سے تیری روح تک، نشاں میرے

    کہیں بھی جا کے بسا لے تُو بھول کی بستی
    محیط ہیں تیرے، یادوں کے آسماں میرے

    اگرچہ فاصلہ دو چند کر لیا تو نے
    رواں دواں ہیں تیری سمت کارواں میرے

    میں جاؤں بھی تو کہاں، چھوڑ کر تیری گلیاں
    تُو کر گیا سبھی رستے دھواں دھواں میرے

    عبور ہوتے نہیں، روز طے تو کرتا ہوں
    یہ ہجر فاصلے، یہ بحرِ بے کراں میرے

    ہوا کے بیڑے کسی اور سمت بہتے ہیں
    کھلے ہیں اور کسی سمت بادباں میرے

    میں اپنے جذبوں کی شدت سے خوف کھاتا ہوں
    کہ دشمنوں سے ہیں بڑھ کر، یہ مہرباں میرے

    میں خواب زار کی کرتا تو ہوں چمن بندی
    اجاڑ دے نہ کوئی آ کے گلستاں میرے

    شگوفے آ گئے پلکوں پہ درد کے آخر
    چھپا سکے نہ میرے راز، راز داں میرے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:48 pm

    سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے
    جدھر جاتے ہیں یہ بادل ادھر جاؤں تو بہتر ہے

    ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن
    مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے

    دلوں میں فرق آئیں گے تعلق ٹوٹ جائیں گے
    جو دیکھا جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے

    یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز
    میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:49 pm

    کسی اور غم میں اتنی خلش نہا ں نہیں ہے
    غم دل! میرے رفیقو ، غم رائگاں نہیں ہے

    کوئی ھم نفس نہیں ہے، کوئی راز داں نہیں ہے
    فقط ایک دل تھا اب تک، سو وہ مہرباں نہیں ہے

    مری روح کی حقیقت میرے آنسوؤں سے پوچھو
    مرا مجلسی تبسم، مرا ترجماں نہیں ہے

    کسی آنکھ کو صدا دو، کسی زلف کو پکارو
    بڑی دھوپ پڑ رہی ہے کوئی سا ئبا ں نہیں ہے

    انہی پتھروں پہ چل کراگر آ سکو تو آؤ
    میرےگھر کے راستے میں کہیں کہکشاں نہیں ہے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:49 pm

    اونچے اونچے ناموں کی تختییاں جلا دینا
    ظلم کر نے والوں کی وردیاں جلا دینا

    ان سے پوچھیے جن کی کائنات جلتی ہے
    دیکھنے میں آسان ہے بستیاں جلا دینا

    در بدر بھٹکنا کیا دفتروں کے جنگل میں
    بیلچے اٹھا لینا ڈ گریاں جلا دینا

    موت سے جو ڈر جاؤ زندگی نہیں ملتی
    جنگ جیتنا چاہو کشتیاں جلا دینا

    پھر بہو جلانے کا حق تمہیں پہنچتا ہے
    پہلے اپنے آنگن میں بیٹیاں جلا دینا

    ظلم کے اندھیروں سےتم نہ ہارنا منظر
    جب چراغ بجھ جائے انگلیاں جلا دینا
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:50 pm

    جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
    سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اُٹھا رکھا ہے

    اُس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہو گی
    نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے

    پتھرو آج میرے سر پر برستے کیوں ہو
    میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے

    اب میری دید کی دنیا بھی تماشائی ہے
    تو نے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے

    پی جا ایام کی تلخی کو ہنس کر ناصر
    غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:50 pm

    میرا کوٹھا میرا مقدر ہے
    کون کہتا ہے یہ میرا گھر ہے

    ہار کے زندگی سے آئی ہوں
    میں‌یہاں کب خوشی سے آئی ہوں

    میں نے پہنے جو پاؤں میں گھنگرو
    مجھ کو کہنے لگا طوائف تو

    یہ نہ سوچ کہ غم کی ماری ہوں
    اپنی مجبوریوں سے ہاری ہوں

    جب بغاوت میں سر اُٹھایا ہے
    میں‌ نے ظالم کا کوڑا کھایا ہے

    اک پل بھی جو پاؤں روک لیا
    مجھ کو سب نے لہو لہان کیا

    یاد آتا ہے مجھ کو بھی بچپن
    میرے ماں باپ اُن کا وہ آنگن

    میرے دل پر بھی مستی چھائی تھی
    میں‌ نے بھی اک پتنگ اُڑائی تھی

    آج خود بن گئی ہوں اک پتنگ
    روز اڑتی ہوں اک ڈور کے سنگ

    میرے پاؤں ہیں اور گھنگرو ہیں
    اب یہ آنکھیں ہیں اور آنسو ہیں

    مسکراہٹ کا اب نہ کوئی نشان
    نام تو اب بھی ہے میرا مسکان

    کون ہے جس سے اپنا حال کہوں
    سب یہ کہتے ہیں میں طوائف ہوں


    (نیرا راج پال)
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:51 pm

    انکار ہی کر دیجئیے اقرار نہیں تو
    اُلجھن ہی میں مر جائے گا بیمار نہیں تو

    لگتا ہے کہ پنجرے میں‌ ہوں دنیا میں نہیں ہوں
    دو روز سے دیکھا کوئی اخبار نہیں تو

    دنیا ہمیں نابود ہی کر ڈالے گی اِک دن
    ہم ہوں گے اگر اب بھی خبردار نہیں تو

    کچھ تو رہے اسلاف کی تہذیب کی خوشبو
    ٹوپی ہی لگا لیجئیے دستار نہیں ‌تو

    ہم برسرِ پیکار ستمگر سے ہمیشہ
    رکھتے ہیں قلم ہاتھ میں تلوار نہیں تو

    بھائی کو ہے بھائی پہ بھروسہ تو بھلا ہے
    آنگن میں‌ بھی اُٹھ جائے گی دیوار نہیں تو

    بے سود ہر اک قول ہر اک شعر ہے راغب
    گر اس کے موافق ترا کردار نہیں تو
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:51 pm

    وہ جو دعویدار ھے شہر میں کہ سبھی کا نبض شناس ھوں
    کبھی آ کے مجھ سے تو پوچھتا کہ میں کس کے غم میں‌اداس ھوں

    یہ مری کتاب حیات ھے اسے دل کی آنکھ سے پڑھ ذرا
    میں ورق ورق ترے سامنے ترے روبرو ترے پاس ھوں

    یہ تری امید کو کیا ھوا کبھی تو نے غور نہیں ‌کیا
    کسی شام تو نے کہا تو تھا تری سانس ھوں تری آس ھوں

    یہ جو شہر فن میں ‌قیام ھے سو ترے طفیل ھی نام ھے
    مرے شعر کیوں نہ گداز ھوں کہ ترے لبوں کی مٹھاس ھوں

    یہ تری جدائی کا غم نہیں کہ یہ سلسلے تو ھیں‌روز کے
    تری ذات اس کا سبب نہیں کئی دن سے یونہی اداس ھوں

    کسی اور کی آنکھ سے دیکھ کر مجھے ایسے ویسے لقب نہ دے
    ترا اعتبار ھوں جان من نہ گمان ھوں نہ قیاس ھوں
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:52 pm

    ملی تھی زندگی ہم کو تو مرنا بھی ضروری تھا
    ٹھہرنا بھی ضروری تھا، گزرنا بھی ضروری تھا

    لہو میرے بدن کا صرف اس میں ہو گیا تو کیا
    تیری تصویر میں یہ رنگ بھرنا بھی ضروری تھا

    مجھے تجھ تک رسائی کی کوئی تدبیر کرنا تھی
    بگڑنا بھی ضروری تھا، سنورنا بھی ضروری تھا

    اب اس پاداش میں چنتا رہوں گا کرچیاں اپنی
    سمٹنے کی تمنا میں بکھرنا بھی ضروری تھا

    سمندر کے تلاطم میں کٹی تھی زندگی اپنی
    کسی خاموش ساحل پر اترنا بھی ضروری تھا

    تعلق قطع کرنا بھی کچھ آساں تو نہ تھا لیکن
    یہ خواہش اس کی تھی، یہ کام کرنا بھی ضروری تھا

    مجھے لمبی مسافت کی تھکن تو دور کرنا تھی
    سفر باقی سہی لیکن ٹھہرنا بھی ضروری تھا

    دِیا بجھنے سے پہلے رات کی ہموار چادر پر
    کوئی نقشہ، کوئی منظر ابھرنا بھی ضروری تھا

    (نسیمِ سحر)
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:53 pm

    یوں تیری راہ گزر سے دیوانہ وار گزرے
    کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے

    بیٹھے رہے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کر
    شاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے

    بہتی ہوئی یہ ندیا گھلتے ہوئے کنارے
    کوئی تو پار اترے کوئی تو پار گزرے

    تو نے بھی ہمکو دیکھا ہم نے بھی تجھکو دیکھا
    تو دل ہی ہار گزرا ہم جان ہار گزرے

    (مینا کماری )
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:53 pm

    خدا وہ وقت نہ لائے کہ سوگوار ہو تو
    سکوں کی نیند تجھے بھی حرام ہو جائے
    تری مسرّتِ پیہم تمام ہو جائے
    تری حیات تجھے تلخ جام ہو جائے
    غموں سے آئینۂ دل گداز ہو تیرا
    ہجومِ یاس سے بیتاب ہو کے رہ جائے
    وفورِ درد سے سیماب ہو کے رہ جائے
    ترا شباب فقط خواب ہو کے رہ جائے
    غرورِ حسن سراپا نیاز ہو تیرا
    طویل راتوں میں تو بھی قرار کو ترسے
    تری نگاہ کسی غمگسار کو ترسے
    خزاں رسیدہ تمنا بہار کو ترسے
    کوئی جبیں نہ ترے سنگِ آستاں پہ جھکے
    کہ جنسِ عجزو عقیدت سے تجھ کو شاد کرے
    فریبِ وعدۂ فردا پہ اعتماد کرے
    خدا وہ وقت نہ لائے کہ تجھ کو یاد آئے
    وہ دل کہ تیرے لیے بیقرار اب بھی ہے
    وہ آنکھ جس کو ترا انتظار اب بھی ہے
    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    مغل کی پسندیدہ شاعری - Page 3 Empty Re: مغل کی پسندیدہ شاعری

    Post by کامران خان Mon Mar 22, 2010 4:54 pm

    وہ سلسلے وہ شوق وہ نسبت نہیں رہی
    اب زندگی میں ہجر کی وحشت نیں رہی

    ٹوٹا ہے جب سے اس کی مسیحائی کا طلسم
    دل کو کسی مسیحا کی حاجت نہیں رہی

    پھر یوں ہوا کہ کوئی شناسا نہیں رہا
    پھر یوں ہوا کہ درد میں شدت نہیں رہی

    پھر یوں ہوا کہ ہو گیا مصروف وہ بہت
    اور ہمیں یاد کرنے کی فرصت نہیں رہی

    اب کیا کسی کو چاہیں کہ ہم کو تو ان دنوں
    خود اپنے آپ سے بھی محبت نہیں رہی

      Current date/time is Mon Nov 25, 2024 10:30 pm