تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

2 posters

    چلو عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے

    کامران خان
    کامران خان


    Posts : 323
    Join date : 17.02.2010
    Location : Abu Dhabi

    چلو عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے Empty چلو عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے

    Post by کامران خان Tue Feb 23, 2010 7:54 pm

    چلو عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے
    پھر کیا کریں ہمیں‌ ڈوبنے کی عادت ہے

    تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع
    میں آئینہ ہوں‌مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے

    میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا
    میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے

    تیرے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی
    نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے

    وصال میں‌ بھی وہی ہے فراق کا عالم
    کہ اسکو نیند مجھے رت جگے کی عادت ہے

    یہ مشکلیں تو پھر کیسے راستے طے ہوں
    میں ناصبور اسے سوچنے کی عادت ہے

    یہ خود اذیتی کب تک فراز تو بھی اسے
    نہ یاد کر کہ جسے بھولنے کی عادت ہے

    (احمد فراز)‌
    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    چلو عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے Empty Re: چلو عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے

    Post by أضواء Wed Feb 24, 2010 9:24 am

    وصال میں‌ بھی وہی ہے فراق کا عالم
    کہ اسکو نیند مجھے رت جگے کی عادت ہے



    شکریہ کامران بہت ہی خوب thanks

      Current date/time is Mon Nov 25, 2024 8:15 am