تعبیر

Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

    فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی!!!

    أضواء
    أضواء
    Administrater
    Administrater


    Posts : 762
    Join date : 14.01.2010
    Location : دمــام (سعوديــه )

    فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی!!! Empty فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی!!!

    Post by أضواء Wed Feb 24, 2010 12:12 pm

    فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی!!! 53340

    اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے
    مگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے


    محبتوں میں تو ملنا ہے یا اجڑ جانا
    مزاجِ عشق میں کب اعتدال رکھا ہے


    ہوا میں نشہ ہی نشہ فضا میں رنگ ہی رنگ
    یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے


    بھلے دنوں کا بھروسا ہی کیا رہیں نہ رہیں
    سو میں نے رشتہ غم کو بحال رکھا ہے


    ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا
    سبھی نے وعدہ فردا پہ ٹال رکھا ہے


    حسابِ لطفِ حریفاں کیا ہے جب تو کھلا
    کہ دوستوں نے زیادہ خیال رکھا ہے


    بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب
    کہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے


    فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی
    یہ کس نے فتنہ ہجر و وصال رکھا ہے

    فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی!!! 53340

      Current date/time is Mon Nov 25, 2024 10:32 pm